ممبئی،7اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)برہنمبی الیکٹرک سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ کی3500سے زیادہ بسیں ملازم یونین کی ہڑتال کی وجہ سے ممبئی کی سڑکوں سے نداردہوگئیں۔یہ ہڑتال ان کے مطالبات کو منوانے کے لیے لے کر کی گئی ہے جس میں تنخواہ کی صحیح وقت پر ادائیگی بھی شامل ہے۔تقریباََ 36ہزار ملازم آدھی رات سے ہڑتال پرچلے گئے جس نے آج ’’رکشابندھن‘‘کے دن شہریوں کو مشکل میں ڈال دیاہے۔تقریباََ 483راستوں پر 3700بسیں چلتی ہیں جس میں روزانہ 30لاکھ سے زیادہ مسافر سفر کرتے ہیں۔اس نقل وحمل کی شاخ کوروزانہ تقریباََدوکروڑسے اوپرکے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔